تلاش کا نتیجہ "tazkira khumkhana e javed mein rajasthan ke shoara ebooks"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
بڑھ کے طوفاں میں سہارا موج طوفاں کیوں نہ دےمیری کشتی کا خدا ہے نا خدا کوئی نہیں
غم جاناں غم ایام کے سانچے میں ڈھلتا ہےکہ اک غم دوسرے کا چارہ گر ہے ہم نہ کہتے تھے
تجھی سے نقش ناکامی میں ہیں امید کے جلوےشب غم ہے قضا کے بھیس میں میرا مسیحا تو
جھونکے نسیم صبح کے آ آ کے ہجر میںاک دن چراغ ہستیٔ عاشق بجھائیں گے
مرا سر کٹ کے مقتل میں گرے قاتل کے قدموں پردم آخر ادا یوں سجدۂ شکرانہ ہو جائے
بزم خلوت میں اگر چھپ کے حیا آنے لگیبڑھ کے آواز دی شوخی نے کہ باہر باہر
بلا کے رنج و غم درپیش ہیں راہ محبت میںہماری منزل دل تک ہمیں اللہ پہنچائے
لگا دی آگ ان کے شعلۂ عارض نے گلشن میںزر گل بن گئیں چنگاریاں پھولوں کے دامن میں
گلشن میں جا کے داغ جگر جب دکھا دیاپھولوں کو ہم نے پیکر حیرت بنا دیا
گلزار میں دنیا کے ہوں جو نخل بھچنپاخواہش نہ ثمر کی نہ میاں خوف قہر کا
کشتیٔ عمر مری غم کے ہے طوفاں میں گھریکھینچ لو اب اسے دریا کا کنارا ہو کر
عاشقوں کے ہوں گے راہ یار میں کیا کیا ہجومشوق جن کو کارواں در کارواں لے جائے گا
میں ہاتھ میں ہوں باد کے مانند پر کاہپابند نہ گھر کا ہوں نہ مشتاق سفر کا
میں اپنے گھر میں ہوں گھر سے گئے ہوؤں کی طرحمرے ہی سامنے ہوتا ہے تذکرہ میرا
اے عرشؔ آؤ خاک میں دلی کے سو رہیںمٹ کر بھی خواب گاہ یہ اہل ہنر کی ہے
شب دیجور اندھیرے میں ہے بادل کے نہاںلیلیٰ محمل میں ہے ڈالے ہوئے منہ پر آنچل
اس آئینہ رو کے وصل میں بھی مشتاق بوس و کنار رہےاے عالم حیرت تیرے سوا یہ بھی نہ ہوا وہ بھی نہ ہوا
مرے نشیمن میں شان قدرت کے سارے اسباب ہیں مہیاہوا صفائی پہ ہے مقرر چراغ بجلی جلا رہی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books