Sufinama

یہ سہرا ہے کتنا سہانا تمہارا

انور فرخ آبادی

یہ سہرا ہے کتنا سہانا تمہارا

انور فرخ آبادی

MORE BYانور فرخ آبادی

    دلچسپ معلومات

    فلم ’’دوستانہ‘‘ میں ’’سلامت رہے دوستانہ ہمارا‘‘ کی طرز پر لکھا گیا سہرا۔

    یہ سہرا ہے کتنا سہانا تمہارا

    محبت نے چھیڑا ترانا تمہارا

    یہ سہرا جو شادی کا اعلان ہے

    یہ ماں باپ کے دل کا ارمان ہے

    یہ دولہا دلہن کو دعا ہے مری

    مبارک ہو تم کو نئی زندگی

    سدا خوش رہے یہ گھرانا تمہارا، محبت نے۔۔۔

    مبارک ہو دولہا میاں آپ کو

    مبارک ہو دلہن کے ماں باپ کو

    جو خوش ہو کے سہرا سجایا گیا

    تو سکھیوں نے دی یہ دلہن کو دعا

    ہو دولہا کے دل میں ٹھکانا تمہارا، یہ سہرا ہے۔۔۔

    یہ کہتی ہے سہرے کی ہر اک لڑی

    مبارک ہو سب کو یہ پیاری گھڑی

    مہکتا ہے اپنوں کے دل کا چمن

    مبارک ہوتم کو اے دولہا دلہن

    یہ دن ہیں تمہارے زمانہ تمہارا، یہ سہرا ہے۔۔۔

    خدا سے ہے انورؔ میری التجا

    بہ فیضِ جنابِ رسولِ خدا

    رہیں شاد و آباد دولہا دلہن

    دعا ان کو دو ازرہِ پنجتن

    مسرت میں گذرے زمانہ تمہارا

    یہ سہرا ہے کتنا سہنا تمہارا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے