یہ سہرا ہے کتنا سہانا تمہارا
دلچسپ معلومات
فلم ’’دوستانہ‘‘ میں ’’سلامت رہے دوستانہ ہمارا‘‘ کی طرز پر لکھا گیا سہرا۔
یہ سہرا ہے کتنا سہانا تمہارا
محبت نے چھیڑا ترانا تمہارا
یہ سہرا جو شادی کا اعلان ہے
یہ ماں باپ کے دل کا ارمان ہے
یہ دولہا دلہن کو دعا ہے مری
مبارک ہو تم کو نئی زندگی
سدا خوش رہے یہ گھرانا تمہارا محبت نے چھیڑا ترانا تمہارا
مبارک ہو دولہا میاں آپ کو
مبارک ہو دلہن کے ماں باپ کو
جو خوش ہو کے سہرا سجایا گیا
تو سکھیوں نے دی یہ دلہن کو دعا
ہو دولہا کے دل میں ٹھکانا تمہارا یہ سہرا ہے کتنا سہانا تمہارا
یہ کہتی ہے سہرے کی ہر اک لڑی
مبارک ہو سب کو یہ پیاری گھڑی
مہکتا ہے اپنوں کے دل کا چمن
مبارک ہو تم کو اے دولہا دلہن
یہ دن ہیں تمہارے زمانہ تمہارا یہ سہرا ہے کتنا سہانا تمہارا
خدا سے ہے انورؔ میری التجا
بہ فیض جناب رسول خدا
رہیں شاد و آباد دولہا دلہن
دعا ان کو دو از رہ پنجتن
مسرت میں گزرے زمانہ تمہارا
یہ سہرا ہے کتنا سہانا تمہارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.