تری ذات سب کے ہے سامنے تمہیں جانتا کوئی اور ہے
تری ذات سب کے ہے سامنے تمہیں جانتا کوئی اور ہے
تو ہے نور یا کہ تو ہے بشر یہ پچھانتا کوئی اور ہے
تری بات سے یہ خبر تری گفتگو سے پتہ چلا
زبان ہے کسی اور کی یہ تو بولتا کوئی اور ہے
کلی پھول کی خوشبو سے ہم ہوئے آشنا اس راز سے
کہ نکھار ہے کسی اور کا یہ تو مہکتا کوئی اور ہے
سرِ طور حاکمؔ دید پر کوئی کہہ رہا تھا کلیم سے
یہ نصیب ہے کسی اور کا اسے مانگتا کوئی اور ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.