Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اب نہیں کسی سے بھی مجھ کو کوئی کام اللہ

رحمان خاور

اب نہیں کسی سے بھی مجھ کو کوئی کام اللہ

رحمان خاور

MORE BYرحمان خاور

    اب نہیں کسی سے بھی مجھ کو کوئی کام اللہ

    دل پہ لکھ لیے میں نے تیرے سارے نام اللہ

    اب اگر یہ گزریں تو تیری یاد میں گزریں

    آج تک جو گزرے ہیں اپنے صبح و شام اللہ

    تو ہی سب کا مالک ہے، تو ہی سب کا آقا ہے

    شاہ کیا، گدا کیسے، سب ترے غلام اللہ

    تیرے دونوں عالم کی آج بھی مقدر ہے

    حسنِ زندگانی کی جوئے خوش خرام اللہ

    تو دکھائی دیتا ہے ہم کو سارے بندوں میں

    یوں ہی سب سے رکھتے ہیں ہم دعا سلام اللہ

    جیسے خاص بندوں پر لطفِ خاص ہوتا ہے

    ہے ہم عاصیوں پر وہ تیرا، لطفِ عام اللہ

    خاورؔ ایسے بے گھر کو تونے ہی تو بخشا ہے

    یہ زمیں کا فرش اللہ، وہ فلک کا بام اللہ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے