Sufi Quotes of Ashraf Ali Thanvi
آدمی صرف خدا کا بندہ ہو اور اسی کے احکام کی اتباع کرے، اس لیے کہ خدا کا کلام سب سے زیادہ کامل ہے کیوں کہ حالات کا سب سے زیادہ علم اسی کو ہے۔
ہماری اصل تو خاک ہے، لہٰذا ہم کو خاک بن کر رہنا چاہیے، مٹی ہوکر تکبر کرنا نہایت ہی نازیبا ہے۔
حر تمام بیماریوں کی جڑ ہے، یہ ایسا مرض ہے کہ اس کو ام الامراض کہنا چاہیے کیوں کہ اسی کی وجہ سے جھگڑے فساد ہوتے ہیں۔
موت کو کثرت سے یاد کیا کریں اور مدتوں کے لیے منصوبے اور سامان نہ کریں اور نہ سوچیں۔
بزرگانِ دین اور اؤلیائے کرام خدا و رسول کے عاشق ہیں، اس لیے ممکن نہیں کہ ان کے حالات پڑھے جائیں اور قلب میں محبتِ الٰہی پیدا نہ ہو۔
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere