من کی گھنڈی کھول رے مورکھ من کی گھنڈی کھول
من کی گھنڈی کھول رے مورکھ من کی گھنڈی کھول
شاہ ولی الرحمٰن جمالی
MORE BYشاہ ولی الرحمٰن جمالی
من کی گھنڈی کھول رے مورکھ من کی گھنڈی کھول
من ہی من میں رب کو بھج لے مکھ سے کچھ مت بول – رے مورکھ
حد کی حد میں وہ نا پایا انہد میں بھی ہاتھ نہ آیا
گرو نے آکر یوں سمجھا یا من کی انکھیاں کھول- رے مورکھ
ڈھونڈا جگ اور سب سنسارا تال سمندر اور کنارا
ہر ہے سادھو سب سے نیارا ہر کو من میں ٹٹول – رے مورکھ
گیان دھیان کی ہاٹ لگا لے ست دھرم کے باٹ بنا لے
پیت کا سودا پریم کے ہاتھوں جھکتا جھکتا تول – رے مورکھ
ناجا کاشی نا جا متھرا نا جا مسجد نا جا گرجا
من کے اندر ڈھونڈ سجن کو مت پھر ڈانو ا ڈول – رے مورکھ
لاکھ کری تو نے چترائی انت بھید کی راہ نہ پائی
من کا مندر اس کے اندر موتی ہے انمول۔ رے مورکھ
دھن اورکایا ماٹی کی مایا سونے کا ہے چڑھایا
مٹ گیا دھن اور مٹ گئی کایا کھل گیا سارا پول رے مورکھ
- کتاب : کلام ولی ولی الکلام (Pg. 156)
- Author : شاہ محمد ولی الرحمٰن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.