Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نہیں سہل فقیری بھیس رے سادھو پہلے صنم ازماوے گا

نا معلوم

نہیں سہل فقیری بھیس رے سادھو پہلے صنم ازماوے گا

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    نہیں سہل فقیری بھیس رے سادھو پہلے صنم ازماوے گا

    جھلک دکھا کے درس نہ دیوے در در ٹھوکر کھاوے گا

    دار چڑھاوے سر کٹواوے تن سے کھا کھنچواے گا

    بھوس بھرا کے درّے لگاوے خاک جلا کے بھاوے گا

    کبھی ہو خفگی کبھی ہو گھر کے کبھی تو جھڑکی پاوے گا

    مجنوں بنا کر در در پھراوے بن بن ٹھوکر کھاوے گا

    ق سے قافلا ق سے قناعت کر، ر سے ریاضت پاوے گا

    ی سے تو یاد الٰہی خودی کو دل سے مٹاوے گا

    خودی سے ہیگا بیر خدا کو خودی سے ٹھوکر کھاوے گا

    خودی مٹا دے دل سے اپنے تب تو صنم کو پاوے گا

    خویش کنم سب چھوڑ دے سادھو تو ہر میں درشن پاوے گا

    اپنے ماں تو دیکھ لے پہلے خود ہی نظر وہ آوے گا

    اپنے کو مردے فنا تو پہلے خود ہی بقا ہو جاوے گا

    خودی مٹا کر خدا سے مل جا خود ہی خدا کہلاوے گا

    نام جپو تم سائیں کا سادھو جب رام نام ایسراوے گا

    اسم اعظم جسے ہیں کہتے اسی سے سب کچھ پاوے گا

    ابر کہو سمجھا کے سادھو کو بن گرد گیان نہ پاوے گا

    گرد مار بدیا جو سیکھے ایک دن دھوکا کھاوے گا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے