فیض جس کا ہے یہ جاری اسی کی چادر ہے
فیض جس کا ہے یہ جاری اسی کی چادر ہے
ہم سبھی جس کے پجاری اسی کی چادر ہے
کون ہے ایسا زمانے میں دکھاؤ تو سہی
سب میں صورت ہے جو پیاری اسی کی چادر
آسماں چاند ستارے یہ نظارے دنیا
جس کے صدقے بنی ساری اسی کی چادر ہے
ایک میں ہی نہیں وللہ زمانہ دیکھو
جانو دل جس پے ہے واری اسی کی چادر ہے
دل مرا دین مرا جان مری ایماں بھی
ہے سبھی کچھ جہاں ہاری اسی کی چادر ہے
لوک پرلوک کا مالک جو بنا ہے عامرؔ
ہیں سبھی جس کے ابھاری اسی کی چادر ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.