Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خدا نے خود عطا کی ہے میرے مخدوم کی چادر

امیر بخش صابری

خدا نے خود عطا کی ہے میرے مخدوم کی چادر

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    خدا نے خود عطا کی ہے میرے مخدوم کی چادر

    میں صدقے مصطفیٰؐ کی ہے میرے مخدوم کی چادر

    علی شیر خدا کی ہے میرے مخدوم کی چادر

    شہید کربلا کی ہے میرے مخدوم کی چادر

    تجلی پنجتن کی بس اسی چادر میں پنہاں ہے

    یہ بس آل عبا کی ہے میرے مخدوم کی چادر

    عجب ہی شان رکھتی ہے جو دیکھی اولیاؤں نے

    کہیں غوث الورا کی ہے میرے مخدوم کی چادر

    معین الدین و قطب الدیں فریدالدیں نے جو اوڑھی

    نشانی اس ردا کی ہے میرے مخدوم کی چادر

    اسی چادر کے دامن میں دو عالم کی حقیقت ہے

    ضیا نور خدا کی ہے میرے مخدوم کی چادر

    مرادیں پا رہے ہیں اے امیر صابریؔ لاکھوں

    عجب جود و سخا کی ہے میرے مخدوم کی چادر

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے