Sufinama

محمد_مصطفیؐ صل_علیٰ امیں کی چادر

امیر بخش صابری

محمد_مصطفیؐ صل_علیٰ امیں کی چادر

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    محمد مصطفیؐ صل علیٰ امیں کی چادر

    خدا کے نور میں ڈوبی ہے شاہ دیں کی چادر

    اسی چادر میں جلوہ گر وہ کالی کملیؐ والے ہیں

    یہ ہے نور نبیؐ کی سورۂ یٰسیں کی چادر

    یہ اوڑھی ہے علی و فاطمہ شبیر و شبر نے

    یہی بغداد سے آئی ہے محی الدیں کی چادر

    اسی چادر کے دامن میں دو عالم کی حقیقت ہے

    معین الدین و قطب الدیں فریدالدیں کی چادر

    چھپائے گی یہ محشر میں ہمیں دامان رحمت میں

    میرے مخدوم علی احمد علاءالدیں کی چادر

    جدھر دیکھو ادھر ہی ابر رحمت بن کے چھائی ہے

    میرے حسن یقیں کی نسبت زریں کی چادر

    امیر صابریؔ بس آج دامن تھام لے اس کا

    مقام عشق میں ہے باعث تسکیں کی چادر

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے