Sufinama

ہادیٔ_خوش_آرا کی چادر ہے

شاہ مسعودالحسن

ہادیٔ_خوش_آرا کی چادر ہے

شاہ مسعودالحسن

MORE BYشاہ مسعودالحسن

    دلچسپ معلومات

    چادر در شان حضرت حسن جان ابوالعلائی (شہسرام-بہار)

    ہادیٔ خوش آرا کی چادر ہے

    حسن با صفا کی چادر ہے

    عاشق مصطفیٰ کی چادر ہے

    نائب مرتضیٰ کی چادر ہے

    آنکھ والو لگاؤ آنکھوں سے

    عارف حق نما کی چادر ہے

    عطر توحید میں ہے ڈوبی ہوئی

    مست انی انا کی چادر ہے

    صبغت اللہ کا رنگ اس میں

    گل باغ رضا کی چادر ہے

    وجد میں کیوں نہ آئیں اہل صفا

    صوفی بے ریا کی چادر ہے

    نقشبندی میں نفس نفس اس کے

    پیرِ بوالعلا کی چادر ہے

    کسے جاتے ہیں قلب انساں کے

    کس کے یہ دلبربا کی چادر ہے

    کیوں نہ رکھوں میں سر پہ اے مسعودؔ

    میرے جد علا کی چادر ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے