خواجۂ_خواجگاں کی چادر ہے
خواجۂ خواجگاں کی چادر ہے
فخر کون و مکان کی چادر ہے
راز دار الست قالو بلا
مظہر کن فکاں کی چادر ہے
سر پہ رکھوں لگاؤں آنکھوں سے
قبلۂ دو جہاں کی چادر ہے
عرش سے فرش پر اتر آئی
بر زمیں آسماں کی چادر ہے
جس پہ نازاں ہوئے معین الدین
اس معین زماں کی چادر ہے
رہنمائی کرے گی محشر میں
ہادی انس و جاں کی چادر ہے
یہ جو نقش و نگار ہیں اس میں
کیا یہ جان جہاں کی چادر ہے
نور چمکا ہے جس کا ہر دل میں
اس مہ ضو فشاں کی چادر ہے
لے کے آئے ہیں دل سے اہل مراد
مونس بے کساں کی چادر ہے
حسن ہر دل میں ہے مکیں ناظرؔ
ساکن لا مکاں کی چادر ہے
- کتاب : حدیثِ نظامی (Pg. 213)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.