Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سید_الاولیا کی چادر ہے

اکبر وارثی میرٹھی

سید_الاولیا کی چادر ہے

اکبر وارثی میرٹھی

MORE BYاکبر وارثی میرٹھی

    سید الاولیا کی چادر ہے

    ہند کے رہنما کی چادر ہے

    رکھو سر پہ لگاؤ آنکھوں سے

    خواجۂ دوسرا کی چادر ہے

    کیوں نہ حوریں نثار ہوں اس پر

    یہ میرے دل ربا کی چادر ہے

    اس پہ ہے ظل خواجۂ عثمان

    یہ حبیب خدا کی چادر ہے

    جس نے چھاگل میں بھر لیا ساگر

    اسی بحر سخا کی چادر ہے

    پنجتن پاک جلوہ فرما ہیں

    گل آل عبا کی چادر ہے

    صندل و عطر و گل مہکتے ہیں

    میرے رنگیں ادا کی چادر ہے

    دھوم ہے رنگ ہے زمانے میں

    کل کے مشکل کشا کی چادر ہے

    چڑھ رہی ہے رسولؐ کی رینی

    رنگ والے خدا کی چادر ہے

    جو تجھے مانگنا ہو مانگ اکبرؔ

    تیرے حاجت روا کی چادر ہے

    مأخذ :
    • کتاب : ریاض اکبر: اصلی دیوان اکبر (Pg. 86)
    • Author : محمد اکبر خاں وارثی
    • مطبع : مطبع مجیدی، میرٹھ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے