پیارے کیوں کرم کر کراتا مجہ گھر میں آتے نیں
پیارے کیوں کرم کر کراتا مجہ گھر میں آتے نیں
وگر نیں تو اپس کدھیں مجہ کو بلاتے نیں
تمہیں ساقی مجالس میں سدا خوباں کے ہوتے ہیں
وصل کا جام کوئی بھر کر مبارک لا پلاتے نیں
اس حسرت سوں رو رو کر سینا پھوٹا ہے سب میرا
اپس دل راز کیا تاباں ایتا آ کر سناتے نیں
تمہیں ہیں صاحبِ عالم تمارا ناؤں قادر سہ
مرے سر پر قدم رکھ کر ضیافت کھا کے جاتے نیں
- کتاب : دکن کے ممتاز صوفی شعرا (Pg. 101)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.