بے خود ہو سجن ستی دل لانے کو کیا کہیے
بے خود ہو سجن ستی دل لانے کو کیا کہیے
شاہ حسینی پیر بیجا پوری
MORE BYشاہ حسینی پیر بیجا پوری
دلچسپ معلومات
مندرجہ ذیل مخمس شاہ حسینی پیر نے انعام اللہ خاں یقین دہلوی كے مصرعے پر تضمین كی ہے۔
بے خود ہو سجن ستی دل لانے کو کیا کہیے
تجہ دید کے سودے کے مستانے کو کیا کہیے
مشہود ہو شاہد میں دکھلانے کو کیا کہیے
بینش میں محیط ہو کر مل جانے کو کیا کہیے
کیا کام کیا دل نے، دیوانے کو کیا کہیے
تجہ عشق کے سودے سوں آرام نہیں مج کوں
بیکل ہو ترپھتے ہیں، کچھ کام نہیں مج کوں
انکھیاں میں نجر مسکن دلرام نہیں مج کوں
جز شاہدی شاہد کے انجام نہیں مج کوں
کیا کام کیا دل نے، دیونے کو کیا کہیے
گھونگھٹ میں تھے دے یوں ابروئے یار
مہ نو ہے ہویدا جوں ابر میں
نہیں دنبالۂ چشم پری رو
رہا ہے ٹوٹ کر کانٹا جگر میں
کیا کام کیا دل نے، دیونے کو کیا کہیے
- کتاب : دکن کے ممتاز صوفی شعرا (Pg. 112)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.