والشمس تری طلعت دلجو سے لکھا ہوں
دلچسپ معلومات
تضمین بر نعت مقدس ولی دكنی
والشمس تری طلعت دل جو سے لکھا ہوں
قرآن تری خصلت نیکو سے لکھا ہوں
واللیل سودا سر گیسو سے لکھا ہوں
میں سورۂ اخلاص ترے رو سے لکھا ہوں
بسم اللہ دیوان تجھ ابرو سے لكھا ہوں
تجھ خوئے معطر کی صفت وجہ حسن پر
ہر صبح گزر کر کے لکھوں صحن چمن پر
شبنم کی سیاہی ستی قرطاس سمن پر
تجھ چشم کی تعریف کو آہو کے نین پر
اکثر قلم نرگس جادو سے لکھا ہوں
چھوڑا ہوں طوامیر کی تالیف کو اے شوخ
مشق خطِ ریحان کی تکلیف کو اے شوخ
لکھ تیرے خط و خال کی توصیف کو اے شوخ
تجھ طرۂ طرار کی تعریف کو اے شوخ
سنبل کے چمن میں گل شبو سے لکھا ہوں
کیا کوئی لکھے شرح ترے تنگ وہاں کی
نیں کس کو اکماہی خبر اس رازِ نہاں کی
طاقت ہے کسے نقطۂ وہمی کے بیاں کی
اے موئے بیاں وصف ترے موئے بیاں کی
چیونٹی کے کمر پر قلم مو سے لکھا ہوں
منظور نظر نیں ہے زر و مال ولی کا
دلدار کا دیدار ہے اقبال ولی کا
بر لاوے کمالی مگر آمال ولی کا
اس مرد مک چشم طرف حال ولی کا
پلکھاں سوں قلم کر اپس انجھواں سوں لکھا ہوں
- کتاب : دکن کے ممتاز صوفی شعرا (Pg. 175)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.