فارسی زبان کے شاعرات پر مشتمل یہ ایک بہترین تذکرہ ہے جس میں تیرہویں صدی ہجری تک کی شاعرات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ اس تذکرہ کو منشی احمد حسین سحر کاکوروی (متوفی 1289 ھ) نے تالیف کیا جو کتبخانہ شبلی نعمانی ندوۃ العلماء لکھنؤ میں محفوظ ہے۔ اس تذکرہ میں فارسی زبان کی سینتیس شاعرات کا تذکرہ پیش کیا گیا ہے اور ان کے منتخب اشعار کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ اس تذکرہ کو رئیس احمد نعمانی نے تصحیح کر کے شایع کیا ہے۔ تذکرہ اپنے ندرت مضمون کے سبب نہایت ہی اہم ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets