Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سن اشاعت : 1871

صفحات : 363

ابوالفضل

کتاب: تعارف

ابو الفضل "ابو الفضل" یا "مکاتیب ابو الفضل" شیخ ابو الفضل بن شیخ مبارک ناگوری کے لکھے گئے مکتوبات کا مجموعہ ہے جو اس نے مختلف اوقات میں بادشاہوں سے لیکر عوام تک حسب ضرورت تحریر کئے۔ اس کی اہمیت اس لئے عام مکتوبات سے زیادہ ہے کیوں کہ اس میں تاریخ کے بہت سے اوراق پوشیدہ اور جابجا انشاء پردازی کے اعلی نمونے نظر آتے ہیں۔ مطبع نولکشور لکھنؤ نے اس کے تینوں حصوں کو ایک ساتھ 1871ء میں شائع کیا تھا۔ علامی فہامی شیخ ابو الفضل (1551-1602) اکبری دربار کا اہم ترین رکن، بادشاہ کا مزاج شناس، اس کے فیصلوں میں دخیل، ایک بہترین مشاور اور تجدیدی سرگرمیوں میں اسے تشویق دلانے والا ایک داناں و مدبر شخص تھا، اس کے علاوہ ہندوستان کا ایک بڑا مورخ اور انشاء پرداز بھی تھا۔

.....مزید پڑھئے
بولیے