Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شمارہ نمبر : شمارہ نمبرـ001

جلد نمبر : 1

سن اشاعت : 1910

زبان : اردو

صفحات : 69

مہینہ : جنوری

ادیب، الہ آباد

میگزین: تعارف

1910میں الہ آباد سے ادب اردو کا ایک باتصویر ماہوار رسالہ جاری ہوا۔ جس کے مدیر نوبت رائے نظر تھے۔جس میںموضوعات کا تنوع بھی تھا اور مشمولات بھی نہایت معیاری ہوا کرتے تھے۔ فلسفہ، صنعت و سائنس، معاشیات، سیاسیات، تہذیب و تمدن، تعلیمات، ہندو تہذیب و مذہب ، اسلام اور متعلقات، شرق اوسط، اردو زبان و ادب، عربی فارسی شاعری، شعرائے اردو، مصوری، فن تعمیر و آثار قدیمہ، افسانے، غزلیں ، نظمیں، تذکرے، اخبارات و رسائل اس کے موضوعی مشتملات تھے۔ اس کی ادارت سے نوبت رائے نظر کے علاوہ، مسیحی شاعر و ادیب پیارے لال شاکر میرٹھی اور فائلولوجی کے ماہر حسیر عظیم آبادی کی وابستگی رہی ہے۔ یعنی کہ ہندو، عیسائی اور مسلمان تینوں نے اس مجلہ کو اپنے خون جگر سے سینچا اور سنوارا ہے۔ ادارتی لحاظ سے یہ رسالہ اردو کے امتزاجی اور تکثیری مزاج کا آئینہ دار ہے۔ پیارے لال شاکر میرٹھی لکھتے ہیں کہ’’ اردو میں صرف ادیب ہی پہلا رسالہ تھا۔ جو یورپ، مصر و قسطنطنیہ کے زریں رسائل کے مقابلے میں فخریہ پیش کیا جا سکتا تھا(العصر، اگست۔ ستمبر،1913) عابد رضا بیدار نے ’نوبت رائے نظر کا ادیب 1910۔1913‘ کے عنوان سے ایک انتخاب شائع کیا ہے اور رسالہ ادیب کے مشمولات اور امتیازات کے حوالے سے بہت معلوماتی گفتگو کی ہے۔ انھوں نے لکھا ہے ’’ترتیب (ایڈیٹنگ )کا سلیقہ جیسا ادیب میں نظر آتا ہے اور جو تنوع اس میں رہتا تھاوہ دوسری جگہ نظر نہیں آتااور مشتملات کا ایسا معیار رکھنے والے دو ایک پرچے اس وقت اگر موجود تھے تو ان کا درجہ ادیب کے بعدہی آتا ہے‘‘ اس کے ایک خصوصی شمارے کی تعریف کرتے ہوئے عابد رضا بیدار لکھتے ہیں’’ دہلی دربار کے موقع پر دہلی کے بارے میں جیسا بھرپور اور مصور شمارہ ادیب کا نکلا ۔ اردو میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔‘‘

.....مزید پڑھئے
بولیے