شاہ عالم ثانی عزیز الدین عالمگیر ثانی کے بیٹے تھے۔جو علم وادب کے رسیا اور علم وادب کو فروغ دینے والے تھے۔میدان کارزار کے ساتھ میدان علم و ادب میں بھی ان کے کارنامے ناقابل فراموش ہیں۔شاہ عالم کی علمی تحصیل اچھی خاصی تھی،فارسی زبان اور دیگر زبانوں میں بھی دسترس رکھتے تھے۔عربی زبان میں بھی ماہر تھے۔"عجائب القصص" شاہ عالم کی داستان ہے جس میں شہزادہ شجاع الشمس اور ملکہ نگار کی داستان عشق بیان کی گئی ہے۔یہ داستان دیگر داستانوں کی طرح طویل ہے اور دوسری داستانوں سے زیادہ مختلف نہیں ہے۔قصے کاآغاز بھی دیگر داستانوں کی طرح روایتی ہے۔اس کے باوجود "عجائب القصص"کی اہمیت زیادہ ہے ،ایک تو یہ ایک شاہ عالم کی تصنیف ہے ،دوسری اس سے شاہ عالم کے حالات زندگی ،نیز اس زمانے کے رسم ورواج اور شاہ عالم کی شاعری سے متعلق اہم مواد ملتا ہے۔اس کے علاوہ اس کتاب کی اہمیت اس لیے بھی ہے کہ یہ شمالی ہندوستان میں اردو نثر کی چند اولین کتابوں میں سے ایک ہے۔ اس داستان کو راحت افزا بخاری نے ترتیب دیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets