احمد جنگ نے یہ کتاب، شیخ امام ابو القاسم عبد الکریم ابن ہوزن القشیری کی تصنیف"رسالہ قشیریہ" کو ماخذ بنا کرلکھی ہے، بلکہ یہ کہنا بہتر ہوگا کہ "الاحسان "رسالہ قشیریہ"کا ترجمہ ہے،حالانکہ امام ابوالقاسم نے ہر واقعہ اور قول کی عام طور پر عبارت اور الفاظ کے ساتھ متکلم سے لیکر اپنے زمانہ تک کی روایت بھی درج کی ہے تاہم احمد جنگ نے طوالت کے ڈر سے روایت کے اس سلسلے کو ذکر نہیں کیا ہے، تصوف کے باب میں یہ عمدہ کتاب ہے ،ابوالعباس احمد بن احمد زرّوق مراقشی کے "قواعد تصوف" کے حوالے سے امام قشیری نے عمدہ انداز میں شریعت و طریقت کے درمیان مطابقت پیدا کی تھی، اس اقتباس کو، ضمیمہ اول کے طور پیش کیا گیا ہے جبکہ شاہ محمد ابو القاسم کے رسالہ" ہدایات شیوخ" کے سرسری تذکرہ کو ضمیمہ دوم کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets