Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سن اشاعت : 1939

صفحات : 602

مترجم : پنڈت پیارے لال کشمیری

امرت ساگر اردو

کتاب: تعارف

علم بیدک یقینا وہ علم ہے جس سے انسانی زندگی کو اکسیر میسر ہوتی ہے۔ اس علم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جب شیو جی نے سمندر کا منتھن کیا تو جو رتن وہاں سے نکلے ان میں سے یہ علم تیار کیا گیا اس لئے ویدک علم مذہبی پہلو لئے ہوئے ہے۔ مگر یہ وہ علاج ہے جس سے پرانے سے پرانا مرض بھی ٹھیک ہو جاتا ہے۔ خدا نے انسان پیدا کیا اور اس کو عقل سلیم عطا کی تاکہ وہ اس سے اچھے اور برے کی پہچان کر سکے انسان نے خدا کی مرضی پر کھرا اترتے ہوئے یہی کیا کہ اپنے اچھے اور برے کی پہچان کی اور اس نے جہاں بہت سی علوم کو جنم دیا وہیں بہت سی ایجادات بھی کیں۔ انہیں اجادات میں ایک بیدک علم بھی ہے جس میں اس بات کی جانکاری دی جاتی ہے کہ کون سی غذا ہمارے انسانی جسم کے لئے مفید اور کون سی مضر ہے۔ اور بیمار ہونے پر کس کا استعمال ہمیں مرض سے شفایابی بخشے گا۔ یہ کتاب بیدک ادویات پر مبنی ہے جس میں اکتیس ابواب ہیں اور ہر باب کے ضمن میں الگ الگ عنوانات کے تحت ہمیں مرض اور اس کے آثار اور اس کے علاج کے بارے میں بیان کیا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے