Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

زبان : اردو

صفحات : 48

عربی زبان کے دس سبق

کتاب: تعارف

یہ کتاب ان ابتدائی دس اسباق کا مجموعہ ہے جنہیں ختم کرلینے کے بعد عربی زبان سے بنیادی واقفیت حاصل ہو جاتی ہے اور قرآن مجید اور دوسری عربی کتابوں کے پڑھنے اور سمجھنے کی راہ کھل جاتی ہے۔ اس میں عربی جملے دیئے گئے ہیں جن میں نصف پارہ کے تقریباً تمام الفاظ کسی نہ کسی شکل میں آگئے ہیں تاکہ ترجمہ قرآن شریف شروع کرنے میں دشواری نہ ہو۔ اسی طرح روزمرہ استعمال ہونے والے الفاظ جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ ضروری بات چیت میں سہولت ہو ۔ قاعدوں کے بیان میں اصطلاحات سے گریز کیا گیا ہے ۔کیونکہ عموماً اصطلاحات سے زبان کو سمجھنا مشکل ہوجاتا ہے ۔اگر اس کتاب کی تمرین کرلی جائے تو بقدر ضرورت عربی زبان سے واقفیت حاصل کی جا سکتی ہے۔ کسی کسی جملے یا لفظ کی مزید تشریح کے لئے فٹ نوٹ لگا دیا گیا ہے۔ کتاب عربی سیکھنے والوں کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

.....مزید پڑھئے
بولیے