Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کتاب: تعارف

محسن نقوی غزل، نظم اور مرثیہ نگاری میں مہارت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے غزل اور نظم میں بے مثال سرمایہ چھوڑا ہے۔ اردو شاعری میں محسن نقوی کی حیثیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن مرثیہ ان کا خاص موضوع تھا۔ ان کی شاعری میں رومان اور درد کا عنصر نمایا ہے اور ان کی رومانوی شاعری نوجوانوں میں بھی خاصی مقبول ہے ۔ ان کی شاعری کا محور معاشرہ، انسانی نفسیات ، رویے ، واقعہ کربلا، اور دنیا میں ازل سے جاری معرکہ حق و باطل ہے ۔ یہ ان کی بہترین غزلوں اور نظموں کا مجموعہ ہے ۔ ان کی یہ غزل بہت معروف ہے جس کا پہلا شعر کچھ یوں ہے ۔ عذاب دید میں آنکھیں لہو لہو کر کے میں شرمسار ہوا تیری جستجو کر کے

.....مزید پڑھئے
بولیے