زیر نظر کتاب سید افضل حیدر آغا امیر حسن کی مرتب کردہ کتاب ہے۔ اس میں بابا فرید کے جشنِ ولادت کے موقع پر منعقد عالمی کانفرنس میں جامعہ روداد پڑھے گئے مقالات ،مضامین ،تقریریں ،مشاعرہ اور بابا فرید کا کلام اردو ترجمہ کے ساتھ شامل کیا گیا ہے ،صوفیائے اکرام نے برصغیر میں اسلام کی جو خدمت کی اور جس طرح علم و معرفت کی شمع کو روشن رکھا وہ تاریخ اسلام کا ایک رخشندہ باب ہے ،برصغیر میں بسنے والے انسانوں کو بنا کسی تفریق محبت ،صلح جوئی،علم و رواداری کا جو درس صوفیاء کرام نے دیا ہےاس نے انسانیت کی بڑی خدمت کی۔ اس کتاب میں بابا گنج شکر کی خدمات کو نہایت موثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets