Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

باغی ہندوستان

الثورۃ الہندیۃ کا ہندی ترجمہ

سن اشاعت : 2016

صفحات : 151

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 978-81-8097-265-2

باغی ہندوستان

کتاب: تعارف

علامہ فضل حق خیرآبادی ہندوستان کے ایک معروف مجاہد آزادی ہیں۔ انہوں نے دہلی کی جامع مسجد سے فتوی جہاد دیا جس پر تمام علماء کے دستخط کرائے اسی لئے آپ کو قافلہ سالار جنگ آزادی کہا جاتا ہے کیونکہ یہی فتویٰ جنگ آزادی 1857کی بنیاد بنا جسے انگریز عذر بتاتے ہیں اور اسی فتویٰ جہاد کے جرم میں برٹش فوجی عدالت نے آپ کو کالا پانی بھیجنے کا حکم دیا یہ سزا جزیرہ انڈیمان پر بھگتنی پڑتی تھی۔ اسی دوران قید آپ نے "الثورۃ الہندیہ" نامی کتاب عربی زبان میں تحریر کی۔ یہ کتاب جنگ آزادی ۱۸۵۷ء کے نہایت قابل قدر ماخذ کی حیثیت رکھتی ہے۔ جس میں جنگ آزادی کے درد انگیز واقعات، مجاہدین کی جلا وطنی، حبس دوام بعبوردریائے شور، مردوں، عورتوں اور بچوں کا قتل، انگریش مظالم کی خونیں داستان درج ہے۔ زیر نظر کتاب اسی کا ہندی ترجمہ "باغی ہندوستان" ہے۔ جس کو نزہت فاطمہ نے انجام دیا ہے۔ اس کتاب میں عربی متن کے علاوہ اردو ترجمہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے