Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سن اشاعت : 1988

صفحات : 354

دیوان امیر

کتاب: تعارف

امیر مینائی اردوکے مشہور و معروف شاعر و ادیب تھے۔ وہ بنیادی طور پر غزل کے منفرد شاعر تھے۔ ان کے کلام میں بڑی گہرائی اور گیرائی ہے جو صرف جذبات ہی کو متاثر نہیں کرتی بلکہ ذہن پر بھی اپنا گہرا اثر چھوڑتی ہے۔ ان کے علم و فضل، اعلیٰ اخلاق و زہد، سادگی اور خودداری، مروت و ہمدردی، ملنساری، خدمت خلق اور کثیرالتصانیف نے ان کی عزت اور شہرت اور بڑھادی تھی۔ اودھ کے آخری حکمراں نواب واجد علی شاہ آپ کی بڑی عزت کرتے تھے اور آپ کی شخصیت اور شاعری کے بڑے مداح تھے۔ حضرت امیرمینائی کا آبائی وطن لکھنؤ ہے اور یہیں پر آپ کی نشوونما ہوئی۔ان کی شاعری میں نازک خیالی، معنی آفرینی، فصاحت و بلاغت، تصوف اور اس کے مسائل موجود ہیں۔ زیر نظر کتاب امیر مینائی کا دیوان ہے۔ جس کا تاریخی نام "مراۃ الغیب" ہے۔ یہ دیوان مقبول اکیڈمی لاہور سے شائع ہے جس میں قصائد و غزلیات کے علاوہ رباعیاں اور کچھ تہنیتی نظمیں بھی شامل ہیں۔

.....مزید پڑھئے

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے