Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

About The Book

بیدم وارثی کی شاعری، آپ بیتی اور جگ بیتی دونوں ہے اسی لئے آپ کا کلام ہر خاص و عام کو بے حد پسند آتا ہے۔ آپ کے کلام میں سوز و گداز کی کمی نہیں ہے اور دل کی باتوں کا اثر اہل دل خوب جانتے ہیں آپ کا دیوان مضامین تصوف و معتقدات سے مالامال ہے ۔ معرفت کے اسرار ایسی سادگی سے بیان کرتے ہیں کہ دل مزے لیتا ہے ، روح وجد کرتی ہے ۔ آپ کے اشعار صدق و صفا کے آئینہ دار اور مہر و وفا کے گنجینہ دار ہیں ۔ بلند مضامین کی ندرت طرز ادا کی جدت آپ کا طرہ ہے ۔ آپ نئی ترکیبوں کے ابداء پر قادر اور آپ کا کلام عاشقانہ سوز و گداز ، درد و اثر سے ہمکنار ہے ۔ خاص طور پر اشعار عارفانہ میں آپ کی فکر لامکاں سیر ہے ۔ دیوان میں سلام ، غزل رباعیات سب کچھ ہے ۔ اسی لئے آپ کا دیوان شوق سے مطالعہ کیا جاتا ہے ۔

.....Read more

More From Author

Read the author's other books here.

See More

Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

Register for free
Speak Now