خانقاہوں کے ماحول میں وجود پذیر ادبیات کا ایک عظیم ذخیرہ ہے بلکہ اگریہ کہا جائے کو ارد و زبان کے فروغ میں صوفیوں کا تعاون بہت ہی زیادہ رہا ہے تو کوئی مضائقہ نہیں ہوگا ۔ یہ شعری مجموعہ تصوف کی روایت سے بھر پور بیدم شاہ وارثی کا ہے جو خانقاہی ماحول کانیتجٔہ فکر ہے ۔ اس میں کئی منظوم خر اج عقیدت بھی ہیں ۔ ہندو ستان ایک صدی سے صوفیوں اور خواجگان کا دیس رہا ہے خواجہ معین الدین جشتی سے خواجہ میر درد تک سیکڑوں صوفی اس سر زمین کا حصہ بنے ۔ ان کی مر یدین کی تعداد بھی ہزاروں میں تھی ا ب ان کے معتقدین کازمانہ چل رہا ہے تو خراج عقیدت پیش کر نے کے لیے منقبتی کلا م پیش کیا جاتاہے ۔خراج عقیدت کے بھی الگ الگ طریقے ہوتے ہیں لیکن اس میں جو طریقہ اپنا یا گیا ہے وہ تضمینات کا ہے ۔مشہور بزرگوں کے کلام کو شاعر نے تضمین کے طور پر پیش کیا ہے جو قدرت کلام کی دلالت کر تا ہے ۔ شاعری بھی عمدہ ہے اور خیالات بلند وارفع ہیں ۔