پیش نظر کتاب مرزا غالب دہلوی کے دیوان کا جدید نسخہ ہے۔یہ غالب کا وہ ابتدائی کلام ہے جیسے غالب نے خود اپنے دیوان سے الگ کر دیا تھا جسے حالیہ طبع سے آراستہ کر کے ارباب کی نظر کے سامنے پیش کیا گیا ہے عام دیوانوں کی ترتیب کے بر خلاف اس دیوان میں قصائد سے ابتداء کی گئی ہے اور اردو قصیدہ سے بھی پہلے ایک قطعہ فارسی کو فاتحہ الکتاب بتایا گیا ہے ۔دیوان میں مطبوعہ اشعار کی بنسبت 15 شعر زیادہ ہیں۔اور مشترک اشعار میں بھی کہیں کہیں کوئی لفظی ترمیم ہے۔ یہی دیوان نسخہ حمیدیہ کے نام سے بھی مشہور ہے۔ اس دیوان کے ساتھ عبد الرحمان بجنوری کا مقدمہ بھی شامل کر دیا ہے۔ اس دیوان کو مفتی انوار الحق نے مرتب کیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets