Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کتاب: تعارف

مولانا کو اپنا پیر و مرشد متعدد لوگوں نے گردانا ہے جن میں سب سے بڑا نام علامہ اقبال کا ہے جو مولانا روم کو پیر رومی کے نام سے یاد کرتے ہیں مگر مولانا کو پیر رومی بنانے والی شخصیت یہی شمس تبریزی کی شخصیت تھی جن کی تربیت نے مولانا کے اندر عشق الہی کا صور پھونکا جو ساز بن کر ان کی مثنوی معنوی اور دیوان شمس تبریزی پر محیط ہے۔ شمس تبریزی کی شخصیت ایک کامل صاحب حال صوفی کی تھی جو مولانا کو دیکھ کر ہی سمجھ گئی کہ اندر ایک شعلہ فشاں مدفون ہے جسے بس ایک ہلکی سی ہلچل کی ضرورت ہے اور بس۔ زیر نطر دیوان شمس تبریزی مولانا روم کی غزلیات کا دیوان ہے جسے مولانا نے شمس تبریزی کو معنون کیا ہے۔ اس دیوان میں تصوف و معرفت کے رازہائے سربستہ کو آشکار کیا گیا ہے اور علم و حکمت کے دریا بہائے گئے ہیں ۔ کلام متصوفانہ عناصر سے لبریز ہے جس کا ایک ایک شعر نہایت ہی معنی خیز اور تصوف کے رموز کو کھولتا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے