ہندوستان کی جنگ آزادی کا یہ سلسلہ وار شائع ہونے والا چھٹا حصہ ہے جس میں غدر کے اخبارات کا جائزہ لیا ہے۔ یہ وہ اخبارات تھے جنہیں بادشاہ بہت شوق سے پڑھتے تھے اور جب ان پر مقدمہ قائم کیا گیا تو سرکاری وکیل نے ان اخبارات کو بطور ثبوت پیش کیا۔ ان اخبارات سے غدر سے قبل اور بعد کی ہندوستانی سوچ کا نقطہ عروج بھی سمجھ میں آتا ہے۔