Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سن اشاعت : 1969

صفحات : 367

گل رعنا

کتاب: تعارف

"گل رعنا" مرزا غالب کے ہاتھوں کیا ہوا اردو اور فارسی کا انتخاب ہے۔ یہ انتخاب انھوں نے مولوی سراج الدین احمد کی فرمائش پر کیا تھا۔ یہ انتخاب ایک زمانہ تک لوگوں کی نظروں سے اوجھل رہا لیکن مالک رام اور حسرت موہانی وغیرہ کی کوششوں سے اس کی دریافت ہوئی۔ اس انتخاب میں اردو غزلوں کی تعداد زیادہ ہے کیوں کہ کلکتہ کے سفر سے پہلے ہی اردو دیوان مرتب ہو چکا تھا ،اس لیے اس میں اردو کی 117 غزلوں کا انتخاب ردیف وار ہے جبکہ فارسی کلام کا دائرہ محدود ہے۔ زیر نظر نسخہ سید وزیر الحسن عابدی نے مرتب کیا ہے۔ اس نسخے کی ترتیب میں انھوں نے دو قلمی نسخوں کی مدد لی تھی جس میں سے ایک نسخہ تو وہ تھا جو خود مرزا غالب نے اپنے ہاتھ سے لکھا تھا۔ سید وزیر اعلی نے اس نسخہ کے شروع میں مبسوط مقدمہ بھی لکھا اور آخر میں قیمتی تعلیقات کا اضافہ بھی کیا ہے۔

.....مزید پڑھئے

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے