Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کتاب: تعارف

سعدی کو اخلاقیات کا ایک بہت ہی اچھا معلم کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔سعدی نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو مسلمانوں کے اخلاقی زوال کو عروج دینے کے لئے صرف کر دیں ۔ کریمہ ہو یا گلستان سعدی یا پھر بوستان۔ ان کی ساری کتابیں اخلاقی و ناصحانہ پہلو لئے ہوئے ہیں۔ گلستان سعدی نثر و نظم کا بہترین امتزاج ہےجس میں ہر قسم کے افراد کے لئے نصیحت ہے اور اخلاقیات کا ایک اعلی درس۔ بوستان سعدی ان کی مثنویات کا ایک بہترین مرقع ہے جس میں دس مختلف ابواب کے ذریعہ اخلاقیات اور پند و نصائح کا درس دیا ہے۔ سعدی کی یہ مثنوی چھوٹی چھوٹی حکایات پر مبنی ہے جہاں وہ کوئی حکایت بیان کر کے نصیحت کرتے ہیں۔انہی حکایات کو الگ الگ نثر ی انداز میں اس کتاب میں بیان کیا گیا ہے۔ گلستان و بوستان کی حکایات کی بنیاد ایک ہی ذہنی خیال کی اپج ہونے کی وجہ سے بہت کم فرق محسوس ہوتا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

شیخ سعدی کا نام شرف الدین اور لقب مصلح ہے ۔چوں کہ ان کے والد عبداللہ شیرازی اتابک سعد زنگی کے ملازم تھے اور انہیں کے دور میں آپ نے شاعری شروع کی اسی نسبت سے آپ کا تخلص سعدی تھا، شیخ سعدی کی پیدائش 1210ء کو ملک ایران کے شہر شیراز میں ہوئی، آپ کی تعلیم بغداد کے مشہور مدرسہ نظامیہ میں ہوئی، آپ نے تصوف کے مراحل شیخ الشیوخ عمر بن محمد شہاب الدین سہروردی کی نگرانی میں طے کئے، شیخ سعدی کا فقہی مسلک شافعی تھا۔ شیخ سعدی کو سیاحت کا بے انتہا شوق تھا۔ حصول علم کے لئے انہوں نے سیاحت کی ٹھانی اور یہ سلسلہ تقریباً تیس برس تک چلتا رہا۔ اس دوران انہوں نے عراق، فلسطین، طرابلس اور ترکستان وغیرہ کا سفر کیا اور کئی بار حج کئے، وہ ایک بہترین ایرانی شاعر، مصنف، ادیب، فلسفی اور صوفی بزرگ تھے۔ عربی و فارسی دونوں زبانوں پر مہارت حاصل تھی، جہاں جہاں سے گزرے ان مقامات کو نظم کے پیرائے میں ڈھا ل دیا، اس طرح دور دراز کے علاقوں اور ملکوں کی سیر وسیاحت کرتے ہوئے اورانسانوں کو انسانیت کا درس دیتے ہوئے ابوبکر سعد کی حکومت میں شیراز لوٹے، اس کے بعد برسوں ریاضت اور مجاہدہ کرتے ہوئے گوشہ نشینی اختیار کر لی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے عمر بھر کے تجربات اور مشاہدات کو گلستاں اور بوستاں کی شکل میں دنیا کے سامنے پیش کیا، ان کی یہ دونوں کتابیں شہرہ آفاق حیثیت کی حامل ہیں، خاص طور سے گلستاں کے اشعار کے پھول آج بھی تر و تازہ ہیں، بوستاں ان کی نظموں کے مجموعے کا نام ہے، گلستاں کی نثری عبارتوں کو بہترین اشعار سے مزین کیا گیا ہے۔ شیخ سعدی کی حکایتیں نصیحتوں سے بھری پڑی ہیں۔ ان کا انتقال 1291ء میں شیراز ہی میں ہوا اور وہیں دفن ہوئے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے