Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

انتخاب کلیات اقبال فارسی

مع فرہنگ، سلیس اردو ترجمہ اور اعراب

اشاعت : 001

سن اشاعت : 2001

صفحات : 274

انتخاب کلیات اقبال فارسی

کتاب: تعارف

اقبال کو اُردو شاعری میں اعلی مقام حاصل ہے۔ جنہوں نے دنیا کو خودی کے تصور سے آشنا کروایا ہے۔اقبال کی فارسی شاعری بھی اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے۔کتاب انتخاب کلیات اقبال، اقبال کی فارسی شاعری کا انتخاب مع فرہنگ سلیس ترجمہ محمد رمضان گوہر نے کیا ہے۔ کتاب کا انتساب مصنف نے نئی نسل کے نام ہے۔ یہ شعری انتخاب اسرارِ خودی، رموز بے خودی، زبور عجم، پیام مشرق ،جاوید نامہ ،ارمغان حجاز اور پس چہ باید کرد اے اقوام مشرق مع مسافر سے کیا گیا ہے۔ ان کا مقصد تھا کہ اقبال کے تمام اہم افکار یکجا ہو جائیں اور کوئی گوشہ نظر انداز نہ ہو۔ انہوں نے کتاب میں پہلے شعر درج کیا۔ فرہنگ میں قریب قریب ہر مشکل لفظ کے معانی لکھے اور معانی بھی مترادف صورت میں۔ پھر یہ کہ جہاں کسی لفظ کے لغوی معانی کے علاوہ اس کے مجازی معانی کی ضرورت تھی انہیں بھی لکھ دیا۔ رمضان گوہر کے ترجمے میں سلاست اور دل کشی کے ساتھ مناسب اختصار بلکہ اعتدال کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے