Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خطوط اکبر بنام خواجہ حسن نظامی

اشاعت : 003

سن اشاعت : 1953

زبان : اردو

صفحات : 196

خطوط اکبر بنام خواجہ حسن نظامی

کتاب: تعارف

اکبر الہ آبادی کے مکاتیب مختلف النوع خصوصیات کی بنا پر اردوادب میں خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔ان کے خطوط نہ طویل علمی بحثوں سے معمور ہیں اور نہ ہی لمبی لمبی خود کلامیوں پر مبنی ہیں ، وہ نہایت ہی اختصار کے ساتھ مکتوب الیہ تک اپنی بات پہنچانے کا فریضہ انجام دیتے ہیں ، ان کے مکاتیب میں جملے مختصر ، سیدھے ، صاف ، واضح اور ہر قسم کی بناوٹ سے پاک ہیں۔مکاتیب اکبر کی اہمیت اس معنی کر اور بڑھ جاتی ہے کہ اکبر کے اشعار کے متعلق یہ خطوط گونا گوں معلومات کا خزانہ ہیں ،بعض جگہوں پر اشعار کا پس منظر معلوم ہوتا ہے ، کہیں کہیں علامتوں کی وضاحت کرتے ہیں ، کہیں اشعار کے رائج شدہ غلط مفاہیم کی تردید کرتے ہیں۔ زیر نظر "خطوط اکبر بنام خواجہ حسن نظامی" دونوں کے بہتر تعلقات اور باہمی اخلاص کا پتا دیتے ہیں۔

.....مزید پڑھئے
بولیے