Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سن اشاعت : 1940

زبان : اردو

صفحات : 1051

کلیات سلطان محمد قلی قطب شاہ

کتاب: تعارف

محمدقلی قطب شاہ اردوکا پہلا صاحب دیوان شاعر گذراہے۔یہ قطب شاہی سلطنت کا پانچواں سلطان تھا۔جس کا دارالسلطنت گولکنڈہ تھا۔لیکن اس نےحیدرآباد شہر کی تعمیر کرکےاسےاپنا دارلسلطنت بنایا۔اسےاردوکاپہلا صاحب دیوان شاعر ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔اس نے تقریبا پچاس ہزار شعر دکنی اردوادب میں کہےہیں۔اس کی شاعری کی سب سےخاص بات یہ ہےکہ اس نےاپنےکلام میں موسموں،تہواروں،پھولوں اورپھلوں پر طویل نظمیں لکھی ہیں۔قلی قطب شاہ کو گنگا جمنی تہذیب سےعشق تھا۔اس کا کلام اسی تہذیب کا عکاس ہے۔محی الدین قادری زورنےاس کےکلام کو"کلیات محمد قلی قطب شاہ" کے نام سےمرتب کیاہے، جس میں ایک طویل مقدمہ کے تحت قلی کے کلام پر سیر حاصل گفتگو کی ہے۔

.....مزید پڑھئے
بولیے