"ملفوطات مظہری"مولانا جاوید اقبال کی تالیف ہے، اس کتاب میں انھوں نے اپنے مرشد کامل شیخ الاسلام مفتی اعظم شاہ محمد مظہر اللہ قدس سرہ کے ملفوظات شریفہ کا انتخاب کیا ہے ۔اس کتاب کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ،پہلے حصے میں عارف باللہ شاہ محمد مظہر اللہ کے مختصر احوال زندگی بھی بیان کیے ہیں۔ ان حالات زندگی اور ملفوظات کو پڑھ کر اس دور کی تاریک فضاؤں میں روشنی پیدا ہوجاتی ہے ۔اور قاری یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ اللہ کے ولی کس انداز سے سوچتے تھے اور اگر آج بھی ہماری سوچ ان کے رنگ مین رنگ جائے تو دنیا کا نقشہ ہی تبدیل ہوجائے ۔جبکہ دوسر حصے میں ان کے ملفوظات کا ذکر ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets