مولانا علیٰ مودودی مشہور عالم دین اور مفسر قرآن اور جماعت اسلامی کے بانی تھے۔بیسویں صدی کے موثر ترین اسلامی مفکر میں سے ایک تھے۔ان کی فکر ،سوچ اور ان کی تصانیف نے پوری دنیا کی اسلامی تحریکات کے ارتقا میں گہرے اثرات مرتب کیے۔ آپ بیسویں صدی کے مجدد اسلام مانے گئے۔ان کی تفسیر قرآن "تفہیم القرآن " کے نام سے مشہور ہے اور جدیددو رکی نمائندگی کرنے والی اس دور کی بہترین تفاسیرمیں شمار ہوتی ہے۔مودودی صاحب وہ دوسرے ہستی تھے جن کی غائبانہ نماز جنازہ کعبہ میں ادا کی گئی تھی۔22/ستمبر 1979 ء کو اس عظیم مفکر اسلام کا انتقال ہوا اور ہزاروں لوگ جو آپ سے بے پناہ عقیدت و محبت رکھتے تھے ۔انھوں نے بہ دیدہ پرنم آپ کو سپرد خاک کیا تھا۔پیش نظر کتاب "مولانا مودودی کے آخری سفر "کی روداد ہے۔مصنف نے مولانا کے انتقال کی تفصیل،آخری دیدار، سوگواروں کی حالت کو پرنم آنکھوں سے تحریر کیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets