Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ملہمات

مع احوال و آثار حضرت قطب جمال الدین احمد ہانسوی

سن اشاعت : 1985

زبان : انگلش, اردو

صفحات : 283

ملہمات

کتاب: تعارف

ملہمات عرفان و تصوف پر محمول کتاب ہے ۔ جمال الدین احمد ہانسوی ، خواجہ فرید الدین گنج شکر کے خلیفہ خاص تھے ۔ آپ کو خطیب اور قطب کے القاب سے جانا جاتا ہے ۔ فرید الدین گنج شکر آپ کو بہت چاہتے تھے کبھی کبھی فرماتے کہ جمال الدین میرا دل چاہتا ہے کہ تیرا طواف کروں ۔ ان کا گنج شکر کے کے یہاں یہ رتبہ تھا کہ وہ جب بھی کسی کو خلافت نامہ تحریر کر کے دیتے تو اسے پہلے جمال الدین کے پاس بھیجتے اگر وہ منظور فرما کر دستخط فرما دیتے تو اس کی خلافت کو منظور کیا جاتا تھا۔ گنج شکر فرماتے تھے کہ جس کا خلافت نام جمال الدین نے پھاڑ دیا ہے فرید اس کو نہیں سی سکتا ۔ جمال الدین ہانسوی نے ایک رسالہ عربی زبان میں تحریر فرمایا ہے نہایت ہی خوبصورت زبان میں ہے اور خود انہیں بھی اس رسالہ کی عبارت مرغوب تھی جس کا نام ملہمات / ملحمات ہے۔ اس کتاب میں موصوف کی حالات زندگی کے علاوہ وہ رسالہ بھی شامل ہے۔ وہ رسالہ چونکہ عربی زبان میں ہے اس لئے اس کے عربی متن کے نیچے اردو ترجمہ بھی پیش کردیا گیا ہے۔ نیز کتاب کے آخر میں اس رسالہ کی وضاحت انگلش میں بھی موجود ہے۔

.....مزید پڑھئے
بولیے