Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اشاعت : 02

سن اشاعت : 1886

زبان : اردو

صفحات : 162

مسدس حالی

کتاب: تعارف

الطاف حسین حالی مرحوم کی یہ وہ بے نظیر اور لاجواب نظم ہے جو بہ زمانہ قیام دہلی مولانا نے سرسید کی فرمائش پر لکھی۔ یہ نظم شہرت کے پر لگا کر اڑی اور چار دانگ عالم میں حالی کا نام پکار آئی۔ اگر حالی مسدس کے سوا اور کچھ نہ لکھتے تو یہ مسدس ان کے نام کو بقائے ودام بخشنے کے لئے کافی تھا۔اس کا پورا نام ’’مسدس مدوجزر اسلام ‘‘ ہے ۔ اس میں اسلام کی گزستہ عظمت، مسلمانان سابق کے کارنامے، ان کے بلند خیالات کے بر خلاف اس کے زمانہ موجودہ میں ان کی سستی اور کاہلی کا ذکر ہے۔آخر میں مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ تاریخ عالم میں جو مرتبہ ان کا پہلے تھا۔اب پھر اس کو حاصل کرنے کے لئے ہمت باندھیں۔

.....مزید پڑھئے
بولیے