Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نظم سپاس جناب امیر اور دوسری نظمیں

سن اشاعت : 1938

صفحات : 60

نظم سپاس جناب امیر اور دوسری نظمیں

کتاب: تعارف

علامہ اقبال کے کلام میں نبی کریم اور اہل بیت سے عقیدت و محبت کا رجحان جوانی کے دور سے ہی پایا جاتا ھے۔ بقول افتخار احمد صدیقی "اس دور میں متصوفانہ عقائد و روایات کے مطابق اقبال کا یہ بھی ایمان ھے کہ جو حضور ﷺ کے دبستان عشق و معرفت سے زیادہ فیض یاب ہوا وہ حضرت علی ہی کی ذات اقدس ہے. چنانچہ اس دور میں عشق رسول اور حب اہل بیت اور خصوصا حب حضرت علی کا مضمون بہ تکرار بیان ہوا ہے۔ جیے ان کی ابتدائی غزلوں اور نظموں میں دیکھا جا سکتا ہے۔زیر نظر کتاب میں موجود نظم علامہ نے فارسی میں اسی دور میں لکھی جب ان کی عمر تقریبا بیس سال کی ہو گی۔ حضرت علی کی مدح میں لکھی گئی اس نظم کا نام "سپاس جناب امیر" ہے اور یہ 1905 میں "مخزن" میں شائع ہوئی۔ اگرچہ یہ نظم علامہ کے اشاعت شدہ کلام میں اس عنوان سے شامل نہیں ، اس کے زیادہ تر اشعار علامہ کے دیگر فارسی کلام کا حصہ ہیں۔

.....مزید پڑھئے

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے