میرا اور کرشن کی کہانی میں کتنی حقیقت ہے اور کتنا فسانہ اس کا اندازہ مطالعہ ہی سے ہوسکتا ہے۔ عاشقی اور معشوقیت کی کہانی میں عاشق کون ہوگا اور معشوق کسے سمجھا جائے گا اس کا پیمانہ دیوانگی پر منحصر ہے۔ میرا کے بارے میں دنیا جانتی ہے، اس کا عشق فدائیت کے اس مقام پر تھی جہاں سے صرف اور صرف عشق ہی کا گزر ہے اور اس کے بعد کچھ بھی نہیں۔ ’پریم وانی‘ کا تعلق میرا کے گائے ان بھجنوں سے جسے وہ کرشن کی دیوانگی میں گایا کرتی تھی۔