Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سن اشاعت : 1939

صفحات : 190

قطب مشتری

کتاب: تعارف

"قطب مشتری" اردو زبان کی مشہور مثنوی ہے جو ملا وجہی نے 1609ء میں تحریر کی۔ مثنوی میں محمد قلی قطب شاہ کی مدح اور اس کے عشق کی داستان بیان کی گئی ہے،اس مثنوی کی ایک اہمیت یہ بھی ہے کہ اس میں وجہی نے "در شرح شعر گوید" کے عنوان سے شعر و ادب سےمتعلق اپنے تنقیدی خیالات ظاہر کیے ہیں۔ قطب مشتری کے ہیرو کو شاعر نے محمد قلی قطب شاہ کے نام سے پکارا ہے۔قطب مشتری کےمطالعےسےپتہ چلتا ہےکہ ممکن ہےاس کہانی کا کوئی تعلق کسی لوک کہانی سےہو، اژدہا منہ سے آگ اُگلتا ہے، راکھشس جس کے تین سر، چار ہاتھ اور بڑے بڑے دانت ہیں اور جوہر صبح نو ہاتھیوں کا ناشتہ کرتا ہے۔ ان کی موجودگی لوک کہانیوں کےمافوق الفطری ماحول کی یاد تازہ کرتی ہے۔ اس نسخہ کو مولوی عبد الحق نے ترتیب دیا ہے، جس میں بیش قیمت تعارفی مقدمہ کے علاوہ فرہنگ بھی شامل ہے۔ بلکہ پہلے پہل اس مثنوی کو متعارف کرانے کا سہرا مولوی عبد الحق ہی کے سر ہے۔

.....مزید پڑھئے

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے