Font by Mehr Nastaliq Web

مصنف: تعارف

18 جون 1997 کو خانقاہِ سجادیہ ابوالعلائیہ، داناپور میں پیدا ہوئے، آپ حضرت شاہ اکبر داناپوری کے لکڑپوتے اور اسی روحانی و علمی خانوادے سے وابستہ ہیں، ابتدائی تعلیم و تربیت خانقاہ ہی میں اپنے بزرگوں کی نگرانی میں پائی، مزید تعلیم کے لیے بنارس، بریلی، پٹنہ اور دہلی سے حاصل کی، موجودہ عہد کے سرگرم مصنف و مدیر ہیں اور صوفیانہ روایت پر گہری نظر رکھتے ہیں، اب تک آپ کے سو سے زائد مضامین ہندوستان کے مختلف رسائل و اخبارات میں شائع ہو چکے ہیں، جبکہ درجن سے زائد کتابیں آپ کی ترتیب، تدوین، مقدمہ اور تحقیقی کاوشوں کے ساتھ شائع ہو چکی ہیں اور متعدد تصانیف تاحال تشنۂ اشاعت ہیں۔

.....مزید پڑھئے
بولیے