Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اشاعت : 001

سن اشاعت : 1961

صفحات : 245

سوانح مولانا روم

کتاب: تعارف

زیرنظر کتاب مولانا جلال الدین رُومی کے مفصل سوانح عمری ہے جس میں مثنوی شریف اور دیگر تصنیفات پر تفصیل سے تقریظ اور تبصرہ لکھا گیا ہے،یہ کتاب علامہ شبلی کا ایک بڑا علمی کارنامہ اور اردو ادب میں ایک گراں قدر اضافہ ہے۔اس کا ہرصفحہ اس بات کی شہادت دیتا ہے کہ فاضل مصنف نے "مثنوی معنوی"کا بڑی دقت نظر کے ساتھ مطالعہ کیا تھا اور اس کےقیمتی جواہر ریزوں کے چننے کے ہنر سے خوب واقف تھے۔ اس کے متعلق شبلی کا کہنایہ ہے کہ ان کے لیے رومی کی زندگی کے جو واقعات اور پہلو باعثِ کشش تھے ۔ مولانا روم کو ایک مافوق البشر کی حیثیت یہی سب واقعات کے دائرہ میں کرامات کرتے ہوئے دکھایا ہے ۔ اس کتاب کا مقصد یہ تھا کہ مولانا روم کو حکیم کی حیثیت سے اور مثنوی کو عقائد اور کلام کی حیثیت سے پیش کیا ہے"سوانح مولانا روم"دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصے میں نہایت اختصار کے ساتھ مولانا روم کے حالات زندگی بیان کیے گئے جبکہ دوسرے حصے میں مولانا کے کلام اور خاص کر مثنوی مثنوی پر مفصل گفتگو کی گئی ہے۔

.....مزید پڑھئے

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے