عام طور پر تصوف اور شریعت کو بہت سے لوگ الگ الگ تصور کرتے ہیں حالانکہ یہ دونوں ایک ہی چیز ہیں۔ یہ کتاب مجدد الف ثانی کی تعلیمات و افکار کا مطالعہ ہے جس میں مصنف نے آپ کی تعلیمات کا نچوڑ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ کتاب میں تصوف کیا ہے اور شریعت کیا ہے کو بہت ہی باریکی سے بیان کیا گیا ہے۔ کتاب کے شروع میں مجدد صاحب کے احوال لکھے گئے ہیں اور پھر ان کے افکار کی روشنی میں دونوں بحثوں کو سلجھایا گیا ہے اور دونوں میں مماثلت بیان کی گئی ہے اور مجدد صاحب کے خیالات اور ان کا فلسفہ وحدت الشہود کا مقصد اور اس کی اصل وجہ کو بتایا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets