Font by Mehr Nastaliq Web

اشاعت : 002

سن اشاعت : 1986

زبان : اردو

صفحات : 341

تذکرۂ صوفیائے بلوچستان

کتاب: تعارف

تبلیغ اسلام میں صوفیائے اکرم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ صوفیائے کرام ایسی مقدس ہستیاں ہیں جن کی کاوشوں سے دین اسلام کی روشنی دنیا کے گوشے گوشے میں پھیل گئی۔ یہ برگزیدہ ہستیاں دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لیے اپنے آباو اجداد کی سر زمین اورعزیز و اقارب کو چھو ڑ کر دنیا کے مختلف خطوں میں پھیل گئے ۔یہ عظیم لوگ جہاں بھی جس علاقے میں رہے، اسی علاقائی زبان میں دین اسلام کی تبلیغ واشاعت کی۔ پیش نظر بلوچستان کے صوفیائے کرام کی خدمات کا احاطہ کرتی کتاب "تذکرہ صوفیائے بلوچستان" ہے۔ بلوچستان میں برصغیر ہندو پاک کے دوسرے حصوں کی طرح اسلام کی زیادہ تر اشاعت بزرگان دین ہی کے ذریعہ ہوئی ہے۔ بلوچستان میں آج بھی کئی صوفیائے اکرام آسودہ خواب ہیں۔ ایسے ہی تمام صوفیائے کرام کی خدمات کا تذکرہ زیر مطالعہ کتاب میں یکجا کیاگیا ہے۔ یہ تذکرہ الف بائی ترتیب کے حساب سے مرتب کیا گیا ہے ۔

.....مزید پڑھئے
بولیے