Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اشاعت : 001

سن اشاعت : 2001

صفحات : 181

واقعات کشمیر

کتاب: تعارف

خواجہ محمد اعظم ددمری کی مشہور فارسی تاریخ واقعات کشمیر المعروف بہ تاریخ اعظمی ایک قابل قدر کتاب ہے، یہ کتاب نہ صرف کشمیر کی سیاسی اور سماجی تاریخ ہے بلکہ اس میں مصنف کے زمانے تک کشمیر کے مشہور علماء ، اولیاء سادات ، صوفیاٰ اور شعراء کے حالات بھی درج ہیں ۔ بقول مصنف اس کتاب کے لکھنے کا مقصد یہی تھا کہ کشمیر کے صوفیاء ، علماء ادباء اور شعراء کی تاریخ بیان کی جائے، چنانچہ یہ کتاب محققین ، مصنفین اور مورخین کے لئے نہایت ہی اہم تاریخی ماخذ کی حیثیت رکھتی ہے۔ مشہور مؤرخ حسن شاہ کھویہامی اس کتاب کے بارے میں لکھتے ہیں۔ "دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے اگرچہ اسے پسند نہیں کرتے لیکن مسلمانوں کے لیے یہ ایک فائدہ مند کتاب ہے۔" اس کتاب کے متعدد اردو ترجمے شائع ہوئے 1946 میں منشی اشرف علی نے تاریخ اعظمی کے نام سے ترجمہ کیا۔ اس کے بعد 1995 میں ڈاکٹر خواجہ حمید یزدانی نے اردو ترجمہ کیا ۔زیر نظر کتاب واقعات کشمیر (فارسی) کا وہ اردو ترجمہ ہے جو پروفیسر ڈاکٹر شمس الدین احمد نے کیا ہے۔اس ترجمہ میں ڈاکٹر شمس الدین نے ضرورت کے مطابق اس پر نہایت مفید ، مفصل اور معلومات افزا توضیحی و تشریحی حواشی بھی لکھے ہین جن سے اس کتاب کی اہمیت و افادیت غیر معمولی ہوگئی ہے۔

.....مزید پڑھئے

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے